تناؤ کے بعد جولین اسانژ کا بیان متوقع

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 اگست 2012 ,‭ 05:38 GMT 10:38 PST

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کی جانب سے جولین اسانژ کو سیاسی پناہ دینے سے برطانیہ اور ایکواڈور کے درمیان پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد جولین اسانژ کا بیان متوقع ہے۔

وکی لیکس کے بانی نے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لے رکھی ہے۔ وہ سویڈن میں قائم، مجرمانہ جنسی حملے کے الزامات میں ایک مقدمے میں برطانوی حکام کو مطلوب ہیں جن سے وہ انکار کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ایکواڈور کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر برطانوی حکومت اس بات کی ضمانت دے کہ انہیں ’کسی تیسرے ملک‘ کے حوالے نہیں کیا جائے گا تو انہیں برطانوی حکام کے حوالے کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

اسانژ کو خدشہ ہے کہ اگر انہیں سویڈن کے حوالے کیا گیا تو انہیں ممکنہ طور پر امریکہ بھیجا جا سکتا ہے جہاں ان پر وکی لیکس پر امریکی خفیہ دستاویزات افشاء کرنے سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور انہیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔