کابل: امریکی فوج کے سربراہ کے جہاز پر حملہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 اگست 2012 ,‭ 09:16 GMT 14:16 PST

امریکی فوج کے سربراہ کے جہاز پر افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ڈیمپسی کے جہاز پر رات گئے حملہ کیا گیا۔ تاہم جنرل ڈیمپسی اس حملے میں محفوظ رہے۔

کابل میں امریکی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ڈیمپسی دوسرے جہاز سے افغانستان سے روانہ ہوگئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق اس راکٹ حملے میں جہاز کی دیکھ بھال کرنے والے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔