تین ڈرون حملوں میں سولہ شدت پسند ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 24 اگست 2012 ,‭ 09:04 GMT 14:04 PST

پاکستان کی جانب سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ سے شدید احتجاج کے ایک دن بعد شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں سولہ شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر میرانشاہ سے کوئی ساٹھ کلومیٹر دور تحصیل شوال کے تین مختلف علاقوں میں بیک وقت تین امریکی جاسوس طیاروں نے حملے کیے ہیں۔

اہلکار کے مطابق ان حملوں میں سولہ شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔