مکسیکو: دو امریکی سفارتکاروں پر فائرنگ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 19:00 GMT 00:00 PST

مکسیکو میں دارالحکومت مکسیکو سٹی کے جنوب میں ایک شاہراہ پر دو امریکی سفارتکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اس واقعے میں دونوں سفارتکار زخمی ہوگئے ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی نمبر پلیٹوں والی اس گاڑی پر تیس کے قریب گولیاں ماری گئیں۔

یہ حملہ کوئرناواکا کے شہر کے قریب پیش آیا اور حملہ آوروں کے مقاصد غیر واضح ہیں۔

ملک میں منشیات کے کاروبار کی وجہ سے جاری کشیدگی کے باوجود مکسیکو میں سفارتکاروں پر حملوں کے واقعے کم ہی ہوتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔