کارکنوں کی رہائی کے لیے جنسی ہڑتال

آخری وقت اشاعت:  اتوار 26 اگست 2012 ,‭ 13:49 GMT 18:49 PST

مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو میں حالیہ حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کارکنوں کی رہائی کے لیے خواتین سے انوکھے انداز میں احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹوگو کی خواتین سے کہا جارہا ہے کہ وہ گرفتار کارکنوں کی رہائی پر زور دینے کے لیے پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران جنسی ہڑتال کریں اور اپنے شوہروں سے ازدواجی تعلقات منقطع رکھیں۔

حزب اختلاف کی ایک تحریک کی رہنما ایزابیلے ایمی گانوی نے یہ اپیل کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خواتین احتجاجاً ایسا کریں۔

مسز ایمی گانوی کی قیادت میں چلنے والی تحریک کا مطالبہ ہے کہ ملک میں چار دہائیوں سے قائم اییا دیما خاندان کی حکومت ختم کی جائے اور اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات بھی ملتوی کیے جائیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔