ٹائیگر نے چڑیا گھر کی ملازمہ کو مار ڈالا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 14:20 GMT 19:20 PST

جرمن پولیس کے مطابق جرمنی کے شہر کولون کے چڑیا گھر میں میں ایک ٹائیگر نے چڑیا گھر کی ایک ملازمہ کو چیر پھاڑ دیا۔

پولیس کے مطابق یہ ٹائیگر ایک دروازے سے جو کسی وجہ سے کھلا رہ گیا تھا اپنے پنجرے کے ساتھ ایک عمارت میں داخل ہو گیا جہاں اس نے ایک چونتیسں سالہ خاتون پر حملے کر کے انہیں ہلاک کردیا۔

اس ٹائیگر کو بعد میں چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے ایک روشندان سے گولی مار دی۔ عوام کو اس واقعے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ان کو جلد ہی محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا تھا۔

جرمنی میں چڑیا گھر کے جانوروں کے فرار کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ پچھلے ماہ ہینوور میں پانچ بن مانس اپنے پنجرے توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ لیکن ان بن مانسوں کو جلد ہی دوبارہ پکڑ لیا گیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔