باجوڑ: حفاظتی چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 26 اگست 2012 ,‭ 16:31 GMT 21:31 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں نے سالارزئی کے علاقے میں ایک حفاظتی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق سرحد پار سے آنے والے شدت پسند گزشتہ تین دن سے پاکستانی علاقے میں حملے کر رہے ہیں اور مذکورہ علاقے میں جاری جھڑپوں میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

باجوڑ کی مقامی انتظامیہ کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اتوار کو ہونے والے حملے میں ایک فوجی اور بیس شدت پسند اہلکار مارے گئے جبکہ آٹھ فوجی اور نیم فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ سالارزئی کے علاقے میں تین دن سے جاری جھڑپوں میں چار فوجی،نیم فوجی دستوں کے چھ ارکان اور اڑتیس شدت پسند مارے گئے ہیں تاہم پاکستان کی فوج کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔