اجمل قصاب کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

آخری وقت اشاعت:  بدھ 29 اگست 2012 ,‭ 05:32 GMT 10:32 PST

بھارت کی سپریم کورٹ نے ممبئی حملے کے واحد زندہ بچ جانے والے حملہ آور اجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔

قصاب 26 نومبر 2008 کو ممبئی پر حملے میں ایک دس رکنی فدائین گروپ کا حصہ تھے۔ ان کے باقی ساتھی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ قصاب کو حملے کے دوران زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔

انہیں ایک تیز رفتار مقدمے کے بعد ممبئی کی ایک ذیلی عدالت موت کی سزا سنا چکی ہے۔ گزشتہ فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کی طرف سے قصاب کو سنائی گئی موت کی سزا کی تو ثیق کر دی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔