سندھ: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ، دو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 29 اگست 2012 ,‭ 20:44 GMT 01:44 PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے قریب خوشحال خان ایکسپریس ٹرین دھماکے کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دل مراد ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری پر دھماکے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

اس واقعہ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کا ہدف کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین تھی۔

امدادی کارروائیاں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال کیا جا رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔