تھائی لینڈ: جنگجوؤں کے مربوط حملے

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 31 اگست 2012 ,‭ 14:14 GMT 19:14 PST

تھائی لینڈ کے جنوب میں مشتبہ مسلمان جنگجوؤں نے مربوط حملے کیے ہیں اور کئی جگہوں پر پڑوسی ملک ملائیشیاء کے جھنڈے لہرا دیے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ حملہ آور جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تھائی لینڈ سے آزادی چاہتے ہیں، ممکنہ طور پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے کم سے کم دو اہلکار ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

پچھلے آٹھ برسوں میں جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔