سعودی کارکن کے خلاف مقدمہ شروع

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 ستمبر 2012 ,‭ 10:45 GMT 15:45 PST

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ایک معروف کارکن کے خلاف عدالتی مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

محمد القحطانی کو کئی الزامات کا سامنا ہے جن میں ایک غیر قانونی تنظیم بنانا، بین الاقوامی اداروں کو سعودی عرب کے خلاف کرنا اور سعودی بادشاہ کے ساتھ جفا کرنا وغیرہ شامل ہے۔

مسٹر القحطانی معاشیات کے پروفیسر ہیں جو سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے شریک بانی بھی ہیں۔ اگر وہ مجرم قرار پائے تو انہیں پانچ برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

وہ سعودی عرب میں عدالتی مقدمات کا سامنا کرنے والے انسانی حقوق کے کئی کارکنوں میں سے ایک ہیں۔

اس سال اپریل میں قیدیوں کے حقوق کے لیے مہم چلانے والے محمد البجادی کو چار سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔