حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے کی منظوری

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 ستمبر 2012 ,‭ 14:45 GMT 19:45 PST

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان میں سرگرم شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کی منظوری کے بعد یہ سفارش امریکی پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی جو پہلے ہی اس گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے حق رائے دے چکی ہے۔

امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد حقانی نیٹ ورک اور اس سے متعلق لوگوں کے خلاف مالی پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔

پاکستان کے سرحدی علاقوں سے کام کرنے والے اس گروہ پر افغانستان میں دہشت گرد حملوں کے الزام لگتے رہے ہیں۔ خاص طور پر کابل میں گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے بڑے حملوں میں اسی گروہ کو ملوث قرار دیا جاتا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔