لیبیا میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 ستمبر 2012 ,‭ 22:51 GMT 03:51 PST

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت پر حملہ کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد اس امریکی فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں مبینہ طور پر پیغبرِ اسلام کی توہین کی گئی تھی۔

مسلح افراد کے امریکی قونصلیت کی عمارت کو آگ لگا دی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق جس وقت آگ لگائی گئی عمارت کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

اس سے قبل مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں بھی مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتار کر پھینک دیا تھا۔

یہ فلم امریکی پادری ٹیری جانز نے چند مصری تارکینِ وطن کے تعاون سے بنائی ہے۔

مصر میں ہزاروں مطاہرین امریکی سفارتخانے کے گرد جمع ہو گئے اور امریکی جھنڈا اتار دیا۔ مصری مظاہرین نے آزدایِ اظہار کے بہانے پیغبرِ اسلام کی توہین کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔