کراچی میں آتشزدگی، 289 ہلاکتیں

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 ستمبر 2012 ,‭ 15:42 GMT 20:42 PST

پاکستان کے شہر کراچی میں ملبوسات بنانے والی ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو نواسی ہو گئی ہے اور ابھی لاشیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فیکٹری میں منگل کی شام کو لگنے والی آگ پر بدھ کی دوپہر کے قریب قابو پا لیا گیا ہے۔ امدادی کارکن اب عمارت کے تہہ خانے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہاں موجود لاشوں کو نکالا جا سکے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ جب آگ لگی تو عمارت میں کل کتنے افراد موجود تھے تاہم کارخانے میں کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت عمارت میں تین سو سے زائد لوگ تھے جن میں سے بیشتر اندر ہی پھنس گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔