مستونگ: حملے میں سات افراد ہلاک، دو زخمی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 13 ستمبر 2012 ,‭ 08:06 GMT 13:06 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر کام کرے والے مزدوروں پر نامعلوم افراد کے حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقع مستونگ کے علاقے دشت میں اس وقت پیش آیا جب ایک تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دی۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔

کسی بھی گروہ نے ابھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔