فرانسیسی رسالےکیخلاف قانونی کارروائی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 20:27 GMT 01:27 PST

برطانیہ میں ڈیوک اور ڈچیز آف کیمبریج نے فرانسیسی جریدے کلوزر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی جریدے ’کلوزر‘ نے ڈچيز آف کیمبریج کیٹ مڈلٹن کی نیم برہنہ تصاویر شائع کی ہیں۔

مشہور شخصیات سے متعلق چٹ پٹی خبریں شائع کرنے والے اس جریدے نے شاہی جوڑے کی تصویر اس وقت اتاریں جو وہ فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے۔

شاہی ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے اس اخبار کے خلاف ذاتیات میں دخل اندازی کے الزام میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کلوزر نامی اس جریدے کی ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کو قریبی سڑک سے باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’یہ تصاویر اتنی بھی حیران کن نہیں ہیں۔ ان میں ایک نوجوان خاتون ہیں جس نے اوپر کے کپڑے نہیں پہنے ہوئے۔ اس طرح کی لاکھوں خواتین آپ کو ساحلِ سمندر پر دکھائی دیں گے۔‘

انہوں نے شاہی خاندان کے ردِ عمل کو ناموافق قرار دیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔