کراچی: دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، بیس زخمی

آخری وقت اشاعت:  پير 17 ستمبر 2012 ,‭ 23:28 GMT 04:28 PST

پاکستان میں سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی میں بن قاسم ریلوے سٹیشن کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔

یہ حادثہ گگر ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

امدادی عملہ اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔