حیدرآباد: لیڈی گراہم ہسپتال پر نامعلوم افراد کا حملہ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 ستمبر 2012 ,‭ 12:46 GMT 17:46 PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے لیڈی گراہم ہسپتال پر حملہ کیا اور ہسپتال کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

ابتدائی اطلاعت کے مطابق حیدر آباد میں صبح ہی سے اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں ہندو اور مسیحی برادری نے بھی اس فلم کے خلاف مظاہرے کیے۔

تاہم ایک گروہ لیڈی گراہم ہسپتال میں داخل ہوا اور انتظامیہ کے روکنے پر فائرنگ کی جس میں عامر مسیح نامی ہسپتال کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے چھ پستولیں برآمد کی گئی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔