بھارت میں حکمران اتحاد میں دراڑ

آخری وقت اشاعت:  منگل 18 ستمبر 2012 ,‭ 15:46 GMT 20:46 PST

بھارتی حکومت میں شامل ترنمول کانگریس نے متحدہ ترقی پسند محاذ (یو پی اے) کی حکومت کی حمایت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موجودہ لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے 19 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔

اس وقت لوک سبھا کے 543 ارکان میں یو پی اے کے 273 ممبران پارلیمنٹ ہیں جو اکثریت کے لیے درکار 271 سے محض دو زیادہ ہیں.

ترنمول کانگریس کی حمایت واپس لینے سے یہ تعداد 254 ہو جائے گی جس سے یو پی اے حکومت اقلیت میں آ جائے گی اور اسے بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی اور آر جے ڈی کی بیرونی حمایت درکار ہوگی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔