امریکی املاک کےتحفظ پر شکرگزار ہیں:ہلیری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 03:48 GMT 08:48 PST

امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہروں کے دوران امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کا تحفظ کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکرگزار ہے۔

جمعہ کی شب واشنگٹن میں پاکستانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ’میں حکومتِ پاکستان کا ان کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو انہوں نے اسلام آباد میں ہمارے سفارتخانے اور لاہور، پشاور اور کراچی میں قونصل خانوں کے تحفظ کے لیے کیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب پھر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جو تشدد ہم نے دیکھا وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ تشدد کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اشتعال دلایا گیا ہے اور ہم یہ بھی یقینی طور پر واضح کر چکے ہیں کہ ہم کسی بھی شکل میں اشتعال انگیزی کے حامی نہیں‘۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ان سارے واقعات کی جڑ جو ویڈیو ہے امریکہ اسے قابلِ مذمت اور گھٹیا سمجھتا ہے لیکن اسے تشدد کی توجیح قرار نہیں دیا جا سکتا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔