کراچی: سابق اقلیتی رکنِ اسمبلی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 08:07 GMT 13:07 PST

کراچی کے علاقے محمود آباد میں سنیچر کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سابق اقلیتی رکن اسمبلی کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطابق مقتول ملک عطا، محمود آباد میں اپنے زیرِ تعمیرگھر کے باہر چارپائی پر بیٹھے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نوجوان وہاں پہنچے جنہوں نے آتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس افسر کے مطابق مقتول کو سر اور کندھے پر دو گولیاں لگیں اور انہیں جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق ملک عطا کا تعلق احمدی فرقے سے تھا اور انیس سو ترانوے اور انیس سو ستانوے میں وہ دو مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔