’کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 ستمبر 2012 ,‭ 14:55 GMT 19:55 PST

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل 1979 میں مصر کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کو تبدیل نہیں کرے گا۔

اسرائیل ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مصر نہ تو اپنے آپ کو غلط فہمی میں رکھے اور نہ ہی دوسروں کو۔

اسرائیل کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جبو مصر میں مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کو تبدیل کیا جائے۔ اس معاہدے کے تحت مصر سینائی میں محدود تعداد میں فوج رکھ سکتا ہے۔

مصر میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں بڑھتے ہوئے اسلامی شدت پسندوں کے حملوں کے باعث سینائی میں فوجی قوت میں اضافہ کیا جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔