بھارت: آشرم میں بھگدڑ، نو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 24 ستمبر 2012 ,‭ 07:33 GMT 12:33 PST

بھارت کی مشرقی ریاست جھار کھنڈ میں حکام کے مطابق ایک مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سےکم از کم نو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے شہر دیوگھر میں واقع ست سنگ آشرم میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں آٹھ خواتین شامل ہیں۔

پیر کی صبح بھگدڑ کے وقت عبادت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جمع تھے۔

عقیدت مند اس آشرم کے بانی ٹھاکر انوکل کی ایک سو پچسویں برسی کے حوالے سے جمع تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔