این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی

آخری وقت اشاعت:  منگل 25 ستمبر 2012 ,‭ 06:14 GMT 11:14 PST

سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس میں توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اس نوٹس کی سماعت کی۔

سماعت میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سوئس حکام کو لکھے جانے والے ممکنہ خط کا مسودہ پانچ رکنی بینچ کو پیش کیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیر قانون کی جانب سے خط پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے خط کا جائزہ لینے اور مشاورت کے لیے عدالتی کارروائی ملتوی کر دی ہے اور چیمبر میں وزیر قانون سے خط کے متن پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کی جائے کیونکہ خط کے مسودے سے متعلق کچھ معاملات کا جائزہ لینا مقصود ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔