کوئٹہ: ڈپٹی ڈائریکٹر سروے آف پاکستان ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 ستمبر 2012 ,‭ 05:57 GMT 10:57 PST

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک ہو گئے ہیں۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق کوئٹہ کی سریاب روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔