مجاہدین خلق دہشت گردوں کی فہرست سے خارج

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 ستمبر 2012 ,‭ 20:09 GMT 01:09 PST

امریکہ کی وزارتِ خارجہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو ایران کے مجاہدین خلق گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے لیکن کہا ہے کہ اس گروپ کہ بارے میں امریکہ کو شدید خدشات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مجاہدین خلق کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ مجاہدین خلق کی طرف سے تشدد ترک کرنے اور مجاہدین خلق کی طرف سے گزشتہ دس سال میں دہشت گردی نہ کرنے کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مجاہدین خلق نے عراق میں اپنے اڈے پر امن طریقے سے ختم کرنے میں بھی معاونت کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔