متنازع فلم کے پروڈیوسر گرفتار

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 03:49 GMT 08:49 PST

امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم کے مبینہ پروڈیوسر نیکولا بیسیلی نیکولا کو امریکی شہر لاس اینجلس میں عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام مخالف فلم کی انٹرنیٹ پر اشاعت کے بعد مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی تھی جن میں لیبیا میں امریکی سفیر سمیت درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق جج نے کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ نیکولا فرار ہو جائیں گے۔ جج نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کئی مثالیں پیش کیں جن میں نیکولا کی طرف سے دھوکا دہی کی کئی مثالیں پیش کی گئی تھیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔