کھٹمنڈو: جہاز گر کر تباہ، انیس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 08:20 GMT 13:20 PST

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑنے والا ایک جہام گر کر تباہ ہو گیا جس میں انیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ جہاز کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کو ایورسٹ کے قریبی قصبے لے کر جا رہا تھا۔

اس جہاز میں سات برطانوی شہری، پانچ چینی اور باقی نیپالی شہری سوار تھے۔

جہاز دریا کے کنارے گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا کہ جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا ہے۔

نیپال میں پچھلے دو سالوں میں یہ چھٹا حادثہ ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔