خضدار میں صحافی کا قتل

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 ستمبر 2012 ,‭ 16:55 GMT 21:55 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں پولیس کے مطابق مقامی صحافی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے خضدار میں نمائندے عبدالحق بلوچ کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ پریس کلب سے گھر جا رہے تھے۔

سینتیس سالہ عبدالحق بلوچ ایک مقامی اخبار کے لیے بھی کام کرتے تھے اور خضدار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔