عدلیہ نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے، بلاول

آخری وقت اشاعت:  اتوار 30 ستمبر 2012 ,‭ 03:17 GMT 08:17 PST

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے انصاف کی فراہمی میں دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

انہوں نے یہ بات سنیچر کی رات امریکہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہی۔

ان کا کہنا تھا اگر عدلیہ اصلاحات نہیں کرے گی تو پاکستان کے عوام عدلیہ میں اصلاحات لائیں گے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت یہ جنگ اپنی شرائط پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پانچ سال سے کم عرصے میں جمہوری اقدار کا فروغ یقینی بنایا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔