بھارت:گجرات میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  بدھ 3 اکتوبر 2012 ,‭ 13:46 GMT 18:46 PST

بھارتی ریاست گجرات میں اسمبلی کے انتخابات تیرہ اور سترہ دسمبر کو ہوں گے جبکہ ریاست ہماچل پردیش میں چار نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بدھ کو بھارتی انتخابی کمیشن نے ان تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی بیس دسمبر کو کی جائیگی اور اسی روز نتائج آنے کی توقع ہے۔

ان تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوگیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر وی ایس پنت نے دلی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاست ہماچل پردیش میں انتخابات کے لیے دس اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش کے اسبملی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگي داخل کرنے کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر ہوگی جبکہ جانچ کا کام اٹھارہ اکتوبر کو ہوگا اور نام واپس لینے کی تاریخ بیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔