اوباما،رومنی صدارتی مباحثےمیں آمنے سامنے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 19:23 GMT 00:23 PST

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت بچا ہے اور صدر براک اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی آج پہلے صدارتی مباحثے میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ مباحثہ ریاست کولوراڈو میں منعقد ہوگا اور اسے امریکی ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

انتخابی جائزوں کے مطابق اس مرتبہ امریکہ میں صدر کے عہدے کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ صدر براک اوباما کو ان ریاستوں میں برتری حاصل ہے جنہیں اصل انتخابی میدان قرار دیا جاتا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق ریپبلکن امیدوار اور ریاست میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی کو اس مباحثے میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔

مٹ رومنی کی مقبولیت گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس ویڈیو کے سامنے آنے سے متاثر ہوئی ہے جس میں وہ اپنے ووٹروں کے بارے میں منفی انداز میں بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔