اردن: پارلیمان تحلیل،الیکشن کی راہ ہموار

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 5 اکتوبر 2012 ,‭ 00:59 GMT 05:59 PST

اردن کے شاہ عبداللہ نے ملک کی پارلیمان تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کر دی ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ملک میں نئے الیکشن کے لیے ہونے والے مظاہروں سے قبل کیا ہے۔

ان مظاہروں کو عرب ممالک میں احتجاجی تحریکوں کے تناظر میں اردن کے بادشاہ کے لیے سب سے بڑا چیلینج قرار دیا جا رہا تھا۔

شاہ عبداللہ دوئم نے ملک میں سیاسی اصلاحات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اردن کے شہری چاہتے ہیں کہ ملک کے انتظام و انصرام کے بارے میں ان کی رائے کا احترام کیا جائے اور ملک میں پھیلی بدعنوانی پر قابو پانے کی کوشش کی جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔