’ایف سی کی تعیناتی کے بعد حالات بہتر ہوئے؟‘

آخری وقت اشاعت:  پير 8 اکتوبر 2012 ,‭ 08:22 GMT 13:22 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے صوبے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس نے صوبائی حکومت سے لاپتہ افراد اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کی تفصیلات طلب کیں۔

بینچ میں شامل جسٹس خلجی عارف نے بلوچستان کے چیف سیکریٹری سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر رپورٹ طلب کی۔

انہوں نے سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سے استفسار کیا کہ آیا ایف سی کی تعیناتی کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔