’پسی رائٹ‘ گروپ کی ایک رکن رہا

آخری وقت اشاعت:  منگل 9 اکتوبر 2012 ,‭ 11:52 GMT 16:52 PST

ماسکو کی ایک عدالت نے خواتین کے ایک گروپ ’پسی رائٹ‘ کی ایک گرفتار رکن کو رہا کر دیا ہے جنہیں ایک گرجا گھر میں صدر ولادیمیر پیوتن کے خلاف احتجاجی گیت گانے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جج نے ان کو دی گئی سزا کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد خواتین نے خوشی کا اظہار کیا اور وہ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئیں۔

عدالت نے باقی دو خواتین کے خلاف سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل ان عورتوں نے عدالت سے کہا کہ انہیں شفاف عدالتی کارروائی کی امید نہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔