یمن: امریکی سفارت خانے کا ملازم قتل

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 11 اکتوبر 2012 ,‭ 11:25 GMT 16:25 PST

یمن کے دارالحکومت صنعاء ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر گیا دیا ہے جو امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی کے امور سے وابستہ تھے۔

امریکی سفارت خانے اور یمنی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے قاسم عقلانی کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا جب وہ کام پر جا رہے تھے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق عقلانی لگ بھگ بیس سال سے امریکی سفارت خانے میں کام کر رہے تھے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ سفارتخانے پر ہونے والے ایک حملے کی تفتیش میں رابطہ کار کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔