غزہ: اسرائیلی فضائی حملہ، ایک ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 14 اکتوبر 2012 ,‭ 23:31 GMT 04:31 PST

غزہ پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔

سنیچر کی شام شمالی شہر جبلیہ میں مصروف سڑک پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک روز قبل اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔