موریطانیہ کے صدر شوٹنگ میں زخمی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 14 اکتوبر 2012 ,‭ 01:19 GMT 06:19 PST

موریطانیہ کے صدر محمد عبدالعزیز شوٹنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔

موریطانیہ کے وزیرِ اطلاعات حامد ماحجوب نے بتایا کہ صدر کے بازو میں زخم آیا ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ موریطانیہ کی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے غلطی سے صدر کی گاڑیوں کے قافلے پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ دارالحکومت واپس آ رہے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔