’پانچ برطانوی فوجیوں پر قتل کا الزام‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 14 اکتوبر 2012 ,‭ 07:51 GMT 12:51 PST

برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پانچ فوجیوں پر افغانستان میں قتل کرنے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ افغانستان میں سنہ 2011 میں پیش آیا تھا۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رائل ملٹری پولیس نے اتوار کی صبح دو فوجیوں کو گرفتار کیا۔ ان گرفتاریوں کے بعد گرفتار کیے گئے فوجیوں کی کُل تعداد نو ہو گئی ہے۔

چار فوجیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق جن پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ فوجی عدالتی کارروائی تک حراست میں رہیں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔