بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 15 اکتوبر 2012 ,‭ 08:12 GMT 13:12 PST

بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر بھارتی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ اس میں سوار دونوں پائلٹس بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح ڈبلوئم ایئر پورٹ پر پیش آيا۔

بھارتی بحریہ نے اس سلسلے میں جو بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک غوطہ خور بھی سوار تھا اور اس حادثے میں وہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

بحریہ نے اس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کے احکامات دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کا معروف چیتک ہیلی کاپٹر ممبئی سے بنگلور کے لیے جارہا تھا اور گوا میں ایدھن لینے کے لیے اتر رہا تھا۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔