بینظیر بھٹو ایف آئی آر کیس: درخواست خارج

آخری وقت اشاعت:  بدھ 17 اکتوبر 2012 ,‭ 08:43 GMT 13:43 PST

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی دوسری ایف آئی آر درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کردی ہے۔

اس درخواست کی سماعت بدھ کو جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔

یہ درخواست مقتول رہنما کے پروٹوکول آفیسر اسلم چوہدری نے دائر کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست لواحقین ہی کر سکتے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ایک ایف آئئ آر کے ہوتے ہوئے دوسری ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نے درخواست خارج کرنے کا کہا تو درخواست گزار نےاپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔