نیوز ویک کا پرنٹ ایڈیشن ختم

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 18 اکتوبر 2012 ,‭ 12:40 GMT 17:40 PST

اسی سال پرانے حالات حاضرہ کے امریکی میگیزین کا پرنٹ ایڈیشن ختم کر کے اسے اب صرف آن لائن شائع کیا جائے گا۔

اس میگیزین کا آخری پرنٹ ایڈیشن اکتیس دسمبر کو شائع کیا جائے گا جس میں اشتہارات کے روایتی طریقے میں کمی کے باعث اخباروں اور میگیزین کی جانب سے آن لائن جانے کے رجحان پر غور کیا جائے گا۔

دو سال قبل نیوز ویک کا انٹرنیٹ نیوز گروپ ’ڈیلی بیسٹ‘ کے ساتھ ادغام ہو گیا تھا۔

دی ڈیلی بیسٹ کی بانی ٹینا براؤن کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ان کی ویب سائٹ پر آنے والوں کی تعداد پندرھ ملین ہے جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں ستر فیصد زیادہ ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔