افغانستان:بم دھماکے میں اٹھارہ باراتی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 19 اکتوبر 2012 ,‭ 10:48 GMT 15:48 PST

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ شمالی افغانستان میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بم حملے کا نشانہ بننے والی بس میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ یہ بس صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں شادی میں شریک افراد کو لے کر جا رہی تھی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس بس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے یا یہ محض ایک حادثہ تھا اور نہ ہی ابھی کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔