کنگ فیشر ایئر لائنز کا لائسنس منسوخ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 20 اکتوبر 2012 ,‭ 10:30 GMT 15:30 PST

بھارت کے شہری ہوابا‌زی کے ریگولیٹرز نے کنگ فیشر ایئر لائنز کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے کیونکہ کمپنی اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی تفصیلات فراہم کرانے میں ناکام رہی ہے۔

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل ارون مشرا نے کنگ فیشر ایئرلائنز سے اس ماہ کے اوئل میں کہا تھا کہ اگر وہ ’محفوظ، باصلاحیت اور قابل اعتماد خدمات‘ فراہم کرنے میں ناکام رہی تو اس کا لائسنس رد کر دیا جائے گا۔

ارون مشرا نے کہا کہ کنگ فیشر نے جواب تو دیا لیکن ہوا بازی کے ضابطہ کاروں کے اہم سوال کا جو اب نہیں دیا اور مزید مہلت کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ کنگ فیشر پر تاجر وجے مالیہ کا اختیار ہے اور کنگ فیشر اپنی شروعات دو ہزار پانچ سے ہی خسارے میں چل رہی ہے اور وہ ابھی ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے خسارے میں ہے۔

یہ بحران گذشتہ دنوں مزید نازک صورت حال اختیار کر گیا جب ان کے انجینی‏ئروں نے ہڑتال کردی اور اس نے اپنی کئی پروازیں معطل کر دیں۔ کہا جا رہا ہے ملازمین کو بھی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔