’برطانوی قیدی ووٹ نہیں ڈالیں گے‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 25 اکتوبر 2012 ,‭ 09:29 GMT 14:29 PST

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہےکہ برطانیہ یورپین کورٹ کے اس حکم کی مخالفت کرتا رہے گا جس میں کہا گیا ہے قیدیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔

انھوں نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ ’کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قیدیو‏ں کو اس حکومت کے دوران ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ملے گا۔‘

اس سے برطانیہ کے اٹارنی جنرل نے خبردار کیا تھا کہ اس سے برطانیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

اٹارنی جنرل ڈامنک گریو کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل در آمد کرانا برطانیہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاہم برطانیہ کو اختیار ہوگا کہ وہ اس پر کس طرح عمل درآمد کراتا ہے۔

زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے ممبران قیدیوں کو ووٹ کا حق دیے جانے کے خلاف ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔