بھارت کے وزیر خارجہ کرشنا نے استعفی دیا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 26 اکتوبر 2012 ,‭ 11:10 GMT 16:10 PST

بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے جمعہ کی شام کو استعفی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ انھوں نے یہ استعفی اتوار کو کابینہ میں ممکنہ تبدیلی سے قبل دیا ہے لیکن انھوں نے استعفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کابینہ کے متوقع ردوبدل کے دوران یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما ایس ایم کرشنا کے قلمدان میں تبدیلی ہو سکتی ہے یا انھیں وزارت سے محروم بھی کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے خیال میں وزیر خارجہ کے طور پر ان کی کارکردگی کافی نمایاں نہیں تھی۔

یہ بھی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ ان کی جگہ کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید، کمل ناتھ، امبیکا سونی، کپل سبل اور آنند شرما لے سکتے ہیں۔

کابینہ میں ردوبدل وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ہماچل پردیش کے دورے سے قبل متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اسی سالہ کرشنا کے خلاف بھارت کے لوکایکت نے کئی طرح کے چارجز لگائے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔