سمندری طوفان سینڈی سے نمٹنے کی تیاریاں

آخری وقت اشاعت:  اتوار 28 اکتوبر 2012 ,‭ 01:23 GMT 06:23 PST

امریکی صدر براک اوباما نے سمندری طوفان ’سینڈی‘ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی خدمات کے سربراہان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

سمندری طوفان ’سینڈی‘ آئندہ پیر یا منگل کو امریکہ کی مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں شدید سردی کی لہر آ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے قبل آئندہ ہفتہ صدارتی مہم کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

صدر اوباما اور ان کے مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو طوفان کے سبب انتخابی مہم کی مصروفیات میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔