بودھ مسلم فساد میں تباہی کے تصویری ثبوت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 27 اکتوبر 2012 ,‭ 06:58 GMT 11:58 PST

انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برما کے مغربی علاقوں میں نسلی فسادات میں ہونے والی تباہی کے مبینہ تصویری ثبوت پیش کیے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں کیاک پیو نامی ساحلی قصبے میں پینتیس ایکڑ کے علاقے کو جلا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس تازہ تشدد کے دوران آٹھ سو سے زائد مکانات اور ہاؤس بوٹس نذرِ آتش کی گئی ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں زیادہ تر روہنگیا مسلمان آباد تھے جو کہ بودھ آبادی کے حملوں کا نشانہ بنے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مقامی آبادی میں سے بیشتر جان بچانے کے لیے سمندر کے راستے نقل مکانی کر گئی ہے۔

مغربی برما میں راخائن کے علاقے میں مقامی بودھ آبادی کے روہنگیا مسلمانوں پر حملوں اور تشدد کے دوران ایک ہفتے میں کم از کم سڑسٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔