جنوبی کوریا کا غباروں کی مدد سے پروپیگینڈا

آخری وقت اشاعت:  پير 29 اکتوبر 2012 ,‭ 14:12 GMT 19:12 PST

جنوبی کوریا میں کارکنوں نے غباروں کی مدد سے ہزاروں کی تعداد میں ایسے پرچے شمالی کوریا کی سرحد کے اندر بھیجے ہیں جن میں شمالی کوریا کے لوگوں سے کہا گیا کہ وہ موجودہ رہنما کم جونگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

جنوبی کوریا کے کارکنوں نے پراپیگینڈے کی یہ پرچیاں، پایو نامی سرحدی قصبے سے غباروں کے ساتھ اُڑائیں۔

شمالی کوریا ہی کے ملک بدر کارکنوں نے گزشتہ ہفتے بھی ایسی کوشش کی تھی لیکن مقامی پولیس نے اُنہیں زبردستی روک دیا کیونکہ شمالی کوریا نے جوابی فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

کارروائی کے ڈر سے پیر کو پایو قصبے کے لوگوں نے بھی مخالفت کی لیکن پولیس نے پراپیگنڈے سے بھرے غبارے ہوا میں جانے دیے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔