بولیویا: صحافی، پروگرام کے دوران نذر آتش

آخری وقت اشاعت:  منگل 30 اکتوبر 2012 ,‭ 00:53 GMT 05:53 PST

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ریڈیو پر براہِ راست پروگرام کر رہے تھے۔

ریڈیو پاپولر نامی اس ریڈیو سٹیشن کے عملے نے بتایا کہ حملہ آور اسٹوڈیو میں گھس گئے اور انہوں نے فرنینڈو وائیڈل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

فرنینڈو وائیڈل اور حملے میں زخمی ہونے والے سٹیشن کے دیگر اہلکار ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

ان کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جس وقت حملہ ہوا اس وقت وہ سرحدی علاقے میں اسمگلنگ کی خبر دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔